کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ سجل علی کے لیے تعریفی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے مختلف اداکاراں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے خاص طور پر سجل علی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا،سجل ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، جن کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک بہترین تجربہ رہا۔احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس کیے، جن میں”یقین کا سفر”اور”آنگن”جیسے مقبول ڈرامے شامل ہیں۔ اگرچہ دونوں کی شادی کچھ عرصے بعد ختم ہوگئی، لیکن ان کے مداح اب بھی ان کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔ احد رضا میر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان کی سچائی اور شائستگی کی تعریف کی، تو کچھ نے ان کی اور سجل کی دوبارہ ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔
مقبول خبریں
القادرٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے’ بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں...
آرمی ایکٹ میں ذکر کردہ تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہوگا،...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس...
”عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کا فیصلہ تیار ہے”
راولپنڈی (این این آئی)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ آج کیس کا فیصلہ تیار اور دستخط شدہ میرے پاس...
پیوٹن کی یورپ کو دھمکی، ناروے کے لاکھوں گھروں میں بم شیلٹر بنانے کا...
اوسلو(این این آئی)ناروے نے روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کے تحت بڑے پیمانے پر بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ...
میانمار میں فوج کے فضائی حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک
میانمار (این این آئی)میانمار کے مغرب میں واقع ریاست راکھین کے ایک گاں میں آمرانہ حکومت کے فضائی حملے میں کم از کم 40...