لاہور(این این آئی)منٹو کے بغیر اردو افسانہ نگاری کا تذکرہ ادھورا ہے، اردو ادب کے درخشاں ستارے سعادت حسن منٹو کیآج ہفتہ کو70ویں برسی منائی جائے گی ۔منٹو کا نام اردو ادب کی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، اردو زبان میں مختصر کہانیوں اور جدید افسانے کے منفرد اور بے باک مصنف سعادت حسن منٹو 11مئی 1912 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے، منٹو اپنے عہد کے ادیبوں میں انتہائی نمایاں شخصیت کے مالک تھے۔منٹو کے مضامین کا دائرہ معاشرتی تقسیم زر کی لاقانونیت اور تقسیم ہند سے قبل اور بعد میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی رہا، ان کے تحریر کردہ افسانوں میں سیاہ حاشیے، لاوڈ سپیکر، گنجے فرشتے اور نمرود کی خدائی بے پناہ مقبول ہوئے۔اپنی عمرکے آخری 7سال منٹو دی مال لاہور پر واقع بلڈنگ میں مقیم رہے، 18جنوری 1955 کی ایک سرد صبح ہند و پاک کے تمام اہل ادب نے یہ خبر سنی کہ اردو ادب کو تاریخی افسانے اور کہانیاں دینے والا منٹو خود تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔سعادت حسن منٹو کی 50ویں برسی پر حکومت پاکستان نے 5روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا، منٹو نے منفرد موضوعات پر قلم اٹھا کر نہ صرف اپنے عہد میں ہلچل مچائی بلکہ اردو ادب کیلئے ایک انمول خزانہ بھی چھوڑ گئے۔
مقبول خبریں
امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکرمند ہوں،بائیڈن
واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا تاریخ کے نازک موڑ پر ہے، جمہوریت کیلئے فکر مند ہوں۔امریکی میڈیاکے مطابق وائٹ...
خوف ناک آگ نے امریکا میں بیٹری کے سب سے بڑے پلانٹ کو بھی...
لاس اینجلس(این این آئی)خوف ناک آگ نے امریکا میں بیٹری کے سب سے بڑے پلانٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق...
مصری سوشل میڈیا پربچوں کو گود لینے و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا...
قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل میڈیا پربچوں کو گود لینے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک...
کرس گیل کے بعد پولارڈ نے ٹی20 میں چھکوں کا ریکارڈ بنالیا
بارباڈوس (این این آئی)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ کیرئیر میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔دبئی انٹرنیشنل...
روہت شرما کے پاکستان جانے کی تردید،ایسی کوئی تجویز نہیں ملی، بھارتی بورڈ
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما کے پاکستان آمد کے معاملے پر سیکرٹری بھارتی بورڈ دیواجیت سائیکیا...