اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونینز کی وجہ سے تشدد آیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیئے قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن کا شیڈول جاری ہوا، قائد اعظم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین الیکشن کو پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جائے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا اسٹوڈنٹس یونین پر پابندی ہے؟ اسٹوڈنٹس یونینز پر کب پابندی لگائی گئی؟ جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ بار کے الیکشن میں سیاست آ گئی ہے، سیاسی پارٹیز نے تعلیمی اداروں میں اپنے سیاسی ونگز بنالیے ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ کراچی یونیورسٹی میں سیاسی جماعتوں کے پولیٹیکل ونگز ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کراچی یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونینز کہ وجہ سے تشدد آیا، تشدد کی وجہ سے کراچی یونیورسٹی میں 35 سال سے ریجنرز تعینات ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اسٹوڈنٹس یونین کا مطلب طلبہ کی فلاح بہبود ہے، اسٹوڈنٹس یونین کا مطلب سیاست نہیں۔وکیل بیرسٹر عمر گیلانی نے کہا کراچی یونیورسٹی میں خاص حالات کی وجہ سے رینجرز تعینات کی گئی جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا ایسے کیا خاص حالات تھے؟ پنجاب یونیورسٹی میں سابق وزیر اعظم کو اغو کیاگیا، سابق وزیر اعظم کو بعد ازاں اسٹوڈنٹس سے چھڑایا گیا۔جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اسٹوڈنٹس یونین ایک نرسری ہے، انہی لوگوں نے بعد میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا ہوتی ہے۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ اچھے اسٹوڈنٹس کیساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں، بھتہ خور کو مسئلے کے حل کے لیے ساتھ ساتھ نہ بٹھائیں۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے بچوں کو پڑھنے دیں انھیں سیاست میں کیوں ڈال رہے ہیں؟ ہمارے ملک میں سیاست جارحانہ ہے، عدالت نے اسٹوڈنٹس یونین بحالی کے معاملہ پر وفاق اور متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...