تہران (این این آئی )ایران کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے اپنی امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ مشرق وسطی کے بارے میں ایک حقیقت پسندانہ اپروچ اختیارکرتے ہوئے خطے کے ملکوں کے مفادات کا احترام کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم ان سے امریکہ کی نئی حکومت کے طور کے طور پر یہ امید کرتے ہیں وہ ایران سمیت خطے کے ہر ملک کے مفادات کے احترام پر مبنی ایک حقیقت پسندانہ ا’پروچ’ اختیار کریں گے۔ اسماعیل بقائی نے خبر دار کیاکہ اگر ایران کے خلاف معاملہ پھر سخت یا تیز کیا گیا تو ایران بھی اسی تناسب کے ساتھ ویسا ہی جواب دے گا۔ایرانی ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف جوہری حوالے سے لگائی پابندیوں میں شدت پیدا کرنا اس میکنازم کا غلط استعمال ہوگا ۔اس پر ایرانی جواب بھی ویسا ہی ہو گا۔کیونکہ نئے سرے سے ایران پر پابندیوں کو سخت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہو گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...