ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکار سیف علی خان کی سیکیورٹی اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی فرم کے سپرد کردی گئی ہے۔ سیف علی خان لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے ممبئی والے گھر پہنچے تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں تھی۔واضح رہے کہ چند روز قبل سیف علی خان کے گھر چوری کی واردات کی کوشش کے دوران ملزم نے انہیں زخمی کردیا گیا جس کے بعد اداکار اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اس واقعے نے پورے بھارت کو حیرت میں ڈال دیا تھا جس کے بعد سے ان کی رہائش گاہ اور ذاتی سیکیورٹی ٹیم پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تاہم اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ سیف علی خان کی سیکیورٹی کیلئے اداکار رونت رائے سیکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے جب رونت رائے سے رابطہ کیا تو انہوں نے سیف کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ تاہم انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا، ہم پہلے ہی سیف کے ساتھ موجود ہیں۔ وہ اب ٹھیک ہیں اور گھر واپس آچکے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...