راکھی ساونت کا ہانیہ، دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج، ہانیہ عامر کا ردعمل آگیا

0
16

ممبئی /لاہور(این این آئی)معروف بالی وڈ رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراں کو ڈانس کا چیلنج دے دیا۔راکھی ساونت کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں بھارتی اداکارہ نے پاکستانی اداکاراں کو ڈانس کے میدان میں شکست کا مزاح چکھانے کا چیلنج دیا ہے۔وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کو لے آ میں سب کو ہرا دوں گی۔اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے چیلنج کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں سب کو شکست دے دوں گی کیونکہ میں بالی وڈ کی آئٹم گرل ہوں اور میں رئیلیٹی شو کی ملکہ ہوں، چاہے کوئی ڈانس ہو یا کوئی رئیلیٹی شو سب میں ہرا دوں گی۔راکھی ساونت نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ میں ان تینوں پاکستانی اداکاراں کا کام بگاڑ دوں گی۔ دوسری جانب ہانیہ عامر بھی راکھی ساونت کے اس چیلنج کا جواب دیے بغیر رہ نہ سکیں اور انہوں نے راکھی کی نقل اتارتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا ڈالی جو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے بعد صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔