ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹارز عامر خان اور سلمان خان نے بگ باس 18 کے فائنل میں اپنی دوستی اور مزاحیہ انداز سے شائقین کو محظوظ کیا۔ عامر خان، اپنے بیٹے جنید خان کی فلم”لوویاپا”کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے، جہاں ان کے ساتھ جنید اور کو-اسٹار خوشی کپور بھی موجود تھے۔شو کے دوران خوشی اور جنید نے دونوں خانز کے درمیان”لوویاپا موومنٹ”کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ان سے ایک دوسرے کے فونز چیک کرنے کو کہا۔ عامر نے سلمان سے ان کا فون چیک کرنے کو کہا، جس پر سلمان نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “کیا چیک کروں یار؟ یا تو رینا دتہ یا کرن را کا میسج ہوگاـفون چیکنگ کے دوران سلمان نے عامر سے کہا، ”فون کھولتے ہی تو گر جائے گا۔عامر نے جوابا کہا،گر جاں تو سنبھال لوں گا، لیکن انڈیا کو گرنے نہیں دوں گا۔یہ مکالمہ حاضرین کو قہقہوں میں مبتلا کر گیا۔بعدازاں، سلمان نے بھی عامر کے فون پر چٹکی لیتے ہوئے کہا،”تیرے فون میں کیا ہوگا؟ یا تو رینا یا کرن کا میسج ہوگا”اس مزاحیہ نوک جھوک نے ان کی دوستی کی مضبوطی اور بہترین کامیڈی ٹائمنگ کو ظاہر کیا۔شو کے آخر میں، دونوں اسٹارز نے اپنی 1994 کی فلم”انداز اپنا اپنا”کے مشہور بائیک سین کو دوبارہ زندہ کیا، جس کے پس منظر میں گانا”دو مستانے چلے زندگی بنانے”چلایا گیا۔ عامر نے ہنستے ہوئے اس فلم کے سیکوئل کی تجویز دی، جس نے مداحوں کو جوش و خروش میں مبتلا کر دیا۔
مقبول خبریں
سی پیک فیز ٹو میں چینی کمپنیوں کو پیداواری یونٹس پاکستان منتقل کرنے پر...
ڈیووس (این این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک فیز ٹو میں حکومت ٹو حکومت کی بجائے بزنس ٹو...
امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے، محسن نقوی
واشنگٹن (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس...
پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا خرچ حکومت اٹھائے گی’ وزیرِ...
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان...
عامرخان نے سلمان کو بلاک بسٹر فلم انداز اپنا اپنا کے سیکوئیل کی تجویز...
ممبئی (این این آئی) بالی وڈ کے سپر اسٹارز عامر خان اور سلمان خان نے بگ باس 18 کے فائنل میں اپنی دوستی اور...
راکھی ساونت کا ہانیہ، دیدار اور نرگس کو ڈانس چیلنج، ہانیہ عامر کا ردعمل...
ممبئی /لاہور(این این آئی)معروف بالی وڈ رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستان کی معروف اداکاراں کو ڈانس کا چیلنج دے دیا۔راکھی ساونت کا ایک ویڈیو...