اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی صدرارت میں ہونے والے اجلاس میں پھراپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں،اپوزیشن اراکین کے نعروں سے ایوان گونجنے لگا۔اجلاس شروع ہوا تواپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کے لیے اسپیکر سے درخواست کی جس پر اسپیکر نے وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔تحریکِ انصاف کے ارکان نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہائوس بزنس ایڈوائزری میں طے ہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہو گا، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا، یہی چیز ہائوس بزنس میں طے ہوئی تھی۔اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران وقفہ سوالات جاری رہا، اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑ دیں۔
مقبول خبریں
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی صدرارت میں ہونے والے اجلاس میں پھراپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا...
190 ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کیخلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے شدید دبائو...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سید ذوالفقار علی بخاری نے...
الیکشن کمیشن نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے...
اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کسی ایک سیاسی جماعت کیطرف جھکاؤ کے تاثر کو حقائق کے برعکس قرار دیدیا۔...
سعودی کابینہ کی صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد
ریاض(این این آئی)سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کو...
عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی’پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں...
کراچی (این این آئی)سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ایک بیان میں...