بلاول بھٹو زرداری کا ملتان میں بائوزر دھماکہ میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

0
34

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں بائوزر دھماکہ میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک حادثے کی فوری تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میںانڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آنے والے حادثہ کے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اندوہناک حادثے کی فوری تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے۔انہوںنے کہاکہ حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو بھی یقینی بنایا جائے،مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لییملک بھر میں موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔