حکومتی بدنیتی پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا، شبلی فراز

0
34

فیصل آباد (این این آئی)پاکسان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومتی بدنیتی پر مذاکرات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور قائدین ایک سے دوسری عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ورکرز پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔اْنہوں نے کہا کہ مفادات کا ٹکراؤ ہے، کمیشن بنا تو سب کچھ عیاں ہو جائے گا، اس لیے لگتا یہی ہے کہ کمیشن نہیں بنائیں گے۔