پی ٹی آئی کا 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان

0
38

اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 8 فروری کو یومِ سیاہ منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور شمالی پنجاب کے پی ٹی آئی کے کارکنان صوابی میں جمع ہوں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی میں احتجاج ریکارڈ کرے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکنان مظاہرے کریں گے۔