حماس کے ارکان نئے نازی، شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

0
30

غزہ(این این آئی)جنوبی غزہ کی پٹی سے دسیوں ہزاروں بیگھر فلسطینیوں نے پٹی کے شمال کی طرف کا رخ کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسی دوران اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے زور دیا کہ اسرائیل حماس کی شکست کے لئے پرعزم ہے۔ نیتن یاہو نے یہودی ہولوکاسٹ کی یادکو بحال کرنے کے عالمی دن کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ حماس عناصر نئے نازی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل حماس کو ایک بار اور ہمیشہ کے لئے شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے تمام مہذب ممالک نے مطالبہ کیا کہ وہ جہاں بھی یہودیت پسندی کی مخالفت دیکھیں اس کا مقابلہ کریں۔ چاہیے یہ یونیورسٹیوں میں ہو، شہروں کی سڑکوں پر ہو، بین الاقوامی فورمز میں ہوں یا عالمی فوجداری عدالت میں ہو، اس کی مخالفت کرنا ہوگی۔ نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ عالمی فوجداری عدالت نے یہودیت مخالفت کرکے خود اپنے لیے شرمندگی کو پسند کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسرائیل پوری دنیا کے یہودیوں کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ رہے گا۔