غزہ (این این آئی )فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے بدھ کے روز الزام لگایا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر غزہ میں آنے والی امداد کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ تاکہ امداد کے پہنچانے میں التوا آتا رہے۔ اسرائیل کی یہ کوششیں جنگ بندی معاہدے کو اپنے راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار حماس کے دو رہنمائوں نے اسرائیل کو یہ انتباہ کرتے ہوئے کیا اسرائیل کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے یرغمالیوں کی رہائی پر برا اثر آسکتا ہے۔ہم خبردار کرتے ہیں کہ اسرائیلی ہتھکنڈوں کا تسلسل اور جنگ بندی معاہدے پر عمل میں ناکامی جہاں غزہ کے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان میں رکاوٹ بنے گی وہاں پر فطری طور پر اس کا اثر جنگ بندی معاہدے کے دوسرے پہلوں پر بھی ہوگا۔ حتی کہ قیدیوں کے تبادلے بھی متاثر ہوں گے۔دونوں رہنمائوں نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر یہ بات کہی ۔ایک اور سینیئر رہنما نے بھی اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں ثالث ملکوں سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور امدادی سامان میں التوا کے اسرائیلی ہتھکنڈوں کو روکیں۔حماس کے حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے فلسطینیوں کو انتہائی اہم اور کلیدی نوعیت کی امدادی اشیا کی ترسیل میں اسرائیل بطور خاص ناکام ہو رہا ہے۔ ان میں خیمے، ایندھن اور ملبہ اٹھانے سے متعلق آلات اور مشینری کے علاوہ چھوٹے آلات بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...