ہمارے قیدیوں کی حوالگی کے موقع پر افراتفری خطرناک بات ہے ، نیتن یاہو

0
60

تل ابیب (این این آئی )غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میںدو اسرائیلی قیدیوں اربیل یہود اور گادی موزیز کی صلیب احمر کو حوالگی کے موقع پر افراتفری اور بگھدڑ کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا رد عمل آ گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایکس ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں نیتن یاہو نے لکھا میں انتہائی خطرناک طور پر ان حیران کن مناظر کو دیکھ رہا ہوں جو ہمارے یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر دیکھنے میں آئے،میں وساطت کاروں سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کرتا ہوں کہ اس طرح کے خطرناک مناظر آئندہ نہیں دہرائے جائیں گے اور میں اپنے یرغمالیوں کی سلامتی کی بھی ضمانت مانگتا ہوں۔