واشنگٹن ڈی سی(این این آئی) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی فری لانسنگ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے،پاک امریکہ تعلقات میں تجارت سب سے مستحکم پہلو رہا ہے،ہم معیاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو اپنے وسائل خود پیدا کرے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، سلامتی پالیسی میں تعلیم، صحت اور سماجی و اقتصادی استحکام کو کلیدی عناصر کے طور پر شامل کیا گیا ہے، انسانی وسائل کی ترقی اب ایک سیکیورٹی ضرورت بن چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی جریدے واشنگٹن ڈپلومیٹ کے معروف پروگرام ایمبیسیڈر انسائیڈر سیریز میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی اقتصادی بحالی و ترقی اور ملک میں موجود سرمایہ کاری کیلئے امید افزا ماحول کو اجاگر کیا۔امریکہ میں مختلف ممالک کے سفراسے بات چیت کے اس معروف پروگرام میں100سے زائد شرکاء نے شرکت کی جس میں امریکی تھنک ٹینک کمیونٹی کے اراکین ، کیپٹل ہل کے مختلف کانگریس مینوں کے ساتھ کام کرنے والے سٹافرز، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کے جمہوری اداروں کے استحکام کے عزم کو اجاگر کیا اور موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت میں رونما ہونے والی بہتری کو اجاگر کیا۔ پاکستان کی اقتصادی ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان نے ملکی معیشت کے اہم اشار یوں کو اجاگر کیا۔ ان میں شرح مہنگائی میں نمایاں کمی جو مئی 2023میں 38فیصد سے کم ہو کر دسمبر 2024میں 4.1فیصد تک آ گئی ہے اور جو توقعات سے کہیں زیادہ ہے شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کو حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کا عملی ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کو بحالی اور استحکام کے راستے پر گامزن کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ ملک کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی کے شعبے پر زور دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے بتایا کہ پاکستان عالمی سطح پر آئی ٹی فری لانسنگ کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے پاکستان کی لاگت اور معیار کی مسابقت کو اجاگر کیا جو آئی ٹی آو ٹ سورسنگ کے حوالے سے ملک کو ایک مثالی پارٹنر بناتا ہے۔ پاک-امریکہ تجارتی تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے اس حقیقت کو نمایاں کیا کہ امریکہ، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ا
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی (کل )سعودی عرب روانگی متوقع
لاہور ( این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف کی کل ( جمعرات ) کو سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم...
مستقبل میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بن سکتا ہے ‘ آصف علی زرداری
لاہور (این این آئی) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سینٹرل پنجاب میں بہتر پوزیشن پر لانے کی...
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے...
ڈیجیٹل اثاثوں ، بٹ کوائن پر پاک امریکا اشتراک،بلال بن ثاقب کی امریکا میں...
واشنگٹن(این این آئی)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل...
عمر ایوب کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط، اپنے خلاف ریفرنس کی تفصیلات مانگ...
اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے...