لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس کی گود بھرائی کی تقریب ہوئی جس میں ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، مریم نے تقریب کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔اداکارہ مریم نفیس جلد ننھے مہمان کو اپنی زندگی میں خوش آمدید کہنے والی ہیں، انہوں نے اپنے شوہر، اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں اور اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔اپنے پیغام میں مریم نفیس نے کہاکہ یہ سب اور نانو اپنے نواسے کی آمد کا جشن منا رہی ہیں جبکہ اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔اداکارہ کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصروے بھی کیے۔ مریم نفیس نے فلم ساز امان احمد سے اکتوبر 2022 میں شادی کی تھی۔
مقبول خبریں
ہائیکورٹ کے جج تبادلے کیلئے مشاورت اور متعلقہ جج کی رضامندی ضروری ہے،بیرسٹرعقیل ملک
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر مشیر وزارت قانون بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے جج کے...
سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے، احسن اقبال
برمنگھم(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے۔برمنگھم میں تقریب سے خطاب...
ایف بی آر نے جنوری میں872ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے
اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے جنوری کے دوران 872ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں...
انتہا پسندی ، تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ...
آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26کے بجٹ کیلئے ترقیاتی فنڈز کی حکمت عملی طے کرلی ۔ذرائع کے مطابق حکومت کی...