لاہور(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے ڈمپل کا پول کھل گیا۔حال ہی میں ایک معروف ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاراں کی جانب سے اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے چہرے پر کی جانے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے گفتگو کی۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر اریج خالد نے اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے پر ہونے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کے ناک کی سرجری بھی کی گئی ہے، ہانیہ نے ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کرا رکھی ہے۔ڈاکٹر اریج خالد نے مزید کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے اور آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...