ملائکہ اروڑا سے راہیں جداہونے کے بعد ارجن کپور نے شادی کا پلان بتادیا

0
11

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ملائکہ اروڑا سے راہیں جدا کرنے کے کئی ماہ بعد اپنی شادی سے متعلق پلان بتادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں ارجن کپور سے شادی کے بارے میں پوچھا گیاتوارجن کپور نے کہا کہ جب ایسا ہوگا تو میں آپ سب کو بتائوں گا، مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی بات چیت کرنے کی اجازت دی ہے۔ ارکن کپور نے کہا کہ جب صحیح وقت ہوگا تو میں آپ سب کے ساتھ شادی کی بات شیئر کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا، آپ سب جانتے ہیں کہ میں کیسا انسان ہوں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن کپور نے کچھ وقت پہلے باضابطہ طور پر ملائکہ اروڑا سے تعلقات ختم کرنے کے بارے میں وضاحت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کے گالوں پر ڈمپل قدرتی یا پلاسٹک سرجری کانتیجہ؟نئی بحث چھڑگئی واضح رہے کہ ارجن اور ملائکہ اروڑا 2019 سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے۔