ممبئی (این این آئی)اپنی آنجہانی والدہ سری دیوی اور بہن کے نقش قدم پر چل کر 2023 میں ہدایتکار زویا اختر کی دی آرچیز میں کام کر کے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی خوشی کپور کا کہنا ہے کہ انکا وزن بڑی بہن جھانوی کپور کی وجہ سے لاک ڈائون کے دوران بڑھا۔ 24 سالہ خوشی اب اپنی دوسری فلم لوویاپا کی ریلیز کی منتظر ہیں جو کہ سلور اسکرین پر انکی پہلی فلم ہوگی۔ خوشی اور جھانوی کے درمیان بہت زیادہ قربت ہے اور یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ مووی پروموشنز کے حوالے سے جھانوی کا خوشی کے وارڈ روب یا لباس کے معاملات پر کافی زیادہ اثر و رسوخ ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں خوشی نے انکشاف کیا کہ وہ کچن میں کس طرح اپنی بہن کیلیے کھانوں کو ٹیسٹ کرنے کا کام کرتی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈان کے دوران انکا وزن بڑھا اور اسکی وجہ جھانوی کپور ہیں۔ خوشی نے بتایا کہ بہن کافی خوش خوراک ہیں اور وہ مجھے کم عمری سے ہی کھلاتی پلاتی رہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ کوویڈ19 میں میرے وزن میں اضافے کی وجہ جھانوی تھیں جو ان دنوں کچن میں چلی جاتیں اور تمام چیزیں ملا کر کچھ بناتیں اور مجھے بھی کھلاتی تھیں۔ خوشی نے کہا کہ انکی بہن کھانوں کی شوقین اور دوسروں کو بھی کھلاتی ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...