کراچی (این این آئی)لالی و بالی ووڈ اداکارہ ماورا حسین نے اچانک ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے مداحوں کو 440 واٹ کا جھٹکا دیا ہے۔اگر ایسا کہا جائے کہ ماورا اور امیر کی شادی کی تصویروں نے سوشل میڈیا ہائی جیک کیا ہوا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔گزشتہ شام ماورا حسین کی امیر گیلانی سے شادی کی تصویروں کا سامنے آنا ہی تھا کہ یہ پاکستان سمیت بھارتی میڈیا پر بھی وائرل نظر آئیں۔شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات جہاں اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دے رہی ہیں وہیں مداح بھی خوش گوار حیرانی میں ڈوبے اپنی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کے حقیقت میں بھی ہاتھ تھامنے پر ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام پر 9.1 ملین فالوور رکھنے والی ماورا حسین کو بہن و اداکارہ عروہ حسین نے بھی سوشل میڈیا پر مبارک باد دی ہے اور اپنے بہنوئی امیر گیلانی کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔عروہ حسین اور ان کے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔ان تصاویر میں جہاں یہ دونوں جوڑیاں حسین نظر آ رہی ہیں وہیں صارفین کی نظریں فرحان اور عروہ کی ننھی پری، جہاں آرا پر بھی جم گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس وقت ہر جگہ صرف ماورا اور امیر کی شادی کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں جنہیں صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
8 فروری کو یوم سیاہ پر بھرپوااحتجاج کیاجائیگا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ہر صورت رہا کرائیں گے۔نجی ٹی وی...
بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد بلوچ نوجوان پہاڑوں پرچڑھے،ماہرنگ بلوچ نے...
اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اکبر بگٹی کے قتل کے بعد...
پیکا ایکٹ کسی پرقدغن لگانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے،وفاقی وزیر...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کی ذمہ داری صرف ایک ادارہ...
جسٹس منصور علی شاہ کی عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے...
وزیراعظم کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں عمل کی تکمیل...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نجکاری کے عمل کو تیز کرکے معینہ مدت میں نجکاری عمل کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت...