وینا ملک کی وائرل ٹرینڈنگ ریلAPT پر فنکاریوں کو دیکھنے کے بعد ان کی ذہنی حالت پر سوال اٹھنا شروع

0
41

لاہور(این این آئی)و ٹی وی میزبان وینا ملک کی وائرل ٹرینڈنگ ریلAPT پر فنکاریوں کو دیکھنے کے بعد ان کی ذہنی حالت پر سوال اٹھنا شروع ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق ان دنوں اداکارہ اپنے میک اوورز اور فوٹو شوٹس کی متعدد ویڈیوز شیئر کر رہی ہی، ایسی دوران فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں انہیں دوران میک اپ وائرل ٹرینڈ پر ناچتے گاتے دیکھا گیا۔وائرل ویڈیو میں وینا ملک کو ایک مشہور انگریزی گانے APT پر فنکاریاں کرتے دیکھا گیا جو صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔وینا کی اداکاری دیکھ کر لوگوں نے کہاہے کہ وہ اب بھی خود کو کم عمر لڑکی سمجھتی ہیں اور نوعمر لڑکیوں کی طرح اداکاری کرتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھاکہ،تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ اپنی عمر کے مطابق ایکٹ کرو۔ایک اور صارف نے تبصرہ کیاکہ اس نے دوبارہ پرانی سستی چالاکیاں شروع کر دی ہیں تاکہ خبروں میں بنی رہے۔ایک اور سارف نے ذہنی حالت پر سوال کرتے ہوئے لکھا کہ،ڈاکٹر کیا کہہ رہے ہیں کہ حالت ٹھیک ہوجائے گی؟