اداکارہ ماہرہ خان کومنفردوخوبصورت سارھی اسٹائل میںدیکھ کر مداح حیران

0
45

کراچی(این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کومنفرداورخوبصورت سارھی اسٹائل میںدیکھ کر مداح حیران ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پہلے بھی ساڑھی میں اپنے خوبصورتی کے جلوے بکھیر چکی ہیں لیکن فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداح ان کے منفرد اور خوبصورت ساڑھی اسٹائل کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔اداکارہ ماہرہ خان نے ساڑھی میں اپنا روپ کراچی کے ساحل پر دکھایا، یہ اسٹائل ان کے پچھلے ساڑھی اسٹائل سے کافی مختلف تھا اور انڈین ساڑھی اسٹائل سے کافی ملتا جلتا تھا۔ماہرہ خان نے سرخ اور پیلے رنگ کے امتزاج کی ساڑھی پہن کر ایک خوبصورت نظارہ دیا،انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان کی تصویروں میں ان کا چہرہ واضح نظر نہیں آرہا ۔ایک پوز میں ماہرہ خان ساڑھی کے پوز میں اپنا چہرہ چھپاتی بھی نظر آئیں، دھوپ کی تمازت سے ان کے حسن کو مزید چار چاند لگ گئے ۔ماہرہ خان نے ساڑھی میں اپنی کمر کھلی رکھی تھی ، اس وجہ سے کمنٹ سیکشن میں ان کو تعریف کے ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا، البتہ ماہرہ خان کے انڈین فینز نے ان کے اس بھرپور تعریفیں کیں۔