لندن (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان شا اللہ۔خیال رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے بات کی ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں، یہ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر ہانیہ جلد کسی بھارتی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔
مقبول خبریں
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس، ارکان کا حکومتی پالیسیوں...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کے ارکان نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد، مستقبل کیلئے...
سینیٹر عرفان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر...
لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے...
نو ملکوں کی فضائی حدود میں بی 52 کی طاقت کے اظہار کے لیے...
واشنگٹن (این این آئی )امریکہ نے مشرق وسطی کے 9 مختلف ممالک کی فضائی حدود میں اپنی پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق...
بابراعظم کیلئے بہترین چوائس نمبر 3 پر کھیلنا تھی،محمد عامر
کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم...
جو اس وقت اچھا کھیلے گا وہ جیتے گا، نسیم شاہ
کراچی(این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں میں پاکستان سے 2 میچز کھیلے، پاکستان...