بنگلہ دیشی ایئر چیف سعودی عرب کے دورے پرپہنچ گئے

0
44

ڈھاکہ(این این آئی )بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل حسن محمود خان دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کے لیے سعودی عرب کے دورے پر پہنچیں گے۔ تاکہ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ ان کا یہ دورہ 13 فروری تک جاری رہے گا۔ وہ متحدہ عرب امارات کے دورے پر بھی جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی ایئر چیف کا مملکت کا یہ دورہ ایک سے زائد دنوں پر محیط ہو گا جو کافی اہم امور پر تبادلہ خیال کا سبب بنے گا۔ وہ سعودی عرب کے علاوہ اسی موقع پر متحدہ عرب امارات کے دورے پر بھی جائیں گے۔ مقصد بنگلہ دیش کو خیلجی ریاستوں کے ساتھ دفاعی امور میں زیادہ مربوط کرنا ہے۔ بنگلہ دیش کے ایئر چیف ریاض ایئر پورٹ پر اترے تو سعودی حکام نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ ان کی رائل سعودی ایئر فورس کے سربراہ ترکی بن بندر بن عبدالعزیز اور ان کے رفقا سے ملاقات ہوئی۔