اسلام آباد (این این آئی)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کی بھرپور جدوجہد پر شکریہ ادا کرتے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھرپور انتظامات کیے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے پر علماء و مشائخ ، ذاکرین ، واعظین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بعض مقامات پر معمولی شکایات پیدا ہوئیں جو باہمی تعاون سے حل کر لی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا امام حسین انسانیت کیلئے رہبر و رہنما ہیں ، ہر امن پسند انسان سیدنا امام حسین سے محبت کرتا ہے ، محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالہ سے علماء و مشائخ ، افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں ، پولیس کے تعاون سے دشمن کی سازشیں ناکام ہوئیں اور امن و سلامتی اور بین المسالک ہم آہنگی کا بول بالا ہوا۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...