اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پرامن یوم عاشورہ پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عاشورہ پرامن ماحول میں منعقد ہوا اور کوئی نا خوشگوار واقعہ نہیں آیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دن رات سخت گرمی اور مشکل حالات میں عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنے والی پولیس کو خاص طور پر شاباش دیتا ہوں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس دن رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی بھی تحسین کرتا ہوں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کے ٹیم ورک سے ہی پرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا ہے، آپ سب پر فخر ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...