موجودہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کی بدولت اس وقت دیوالیہ پن کا کوئی خطرہ نہیں، مفتاح اسماعیل

0
188

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر اقتصادی حکمت عملی کے نتیجہ میں پاکستان مشکل معاشی حالات سے نکل چکا ہے، ملک کو ڈیفالت سے بچانے کے لئے بعض مشکل فیصلے کرنا پڑے، عام آدمی کی تکلیف سے آگاہ ہیں ، آئندہ چند ماہ کے دوران مالی صورتحال مزید بہتر ہو گی جس سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی، اس وقت سری لنکا جیسی صورتحال کا قطعی سامنا نہیں۔وزیر خزانہ غیر ملکی نشریاتی ادارے سی این بی سی ایشیا کے ساتھ گفتگو کررہے تھے اور بعد ازاں اس گفتگو پر مشتمل ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔ پاکستان کے سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہونے کے شدید خدشات تھے اور ملک دیوالیہ پن کے قریب تھا، لیکن موجودہ حکومت نے پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کے زریعے ان خطرات کو ٹال دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے سی این بی سی کی اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل پاکستان کے سری لنکا کی طرز پر معاشی ابتری کی پریشان کن صورتحال کی طرف گامزن ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے تھے، پاکستان کی دیوالیہ پن جیسی صورتحال ہو رہی تھی لیکن ہم نے اپنی پالیسیوں میں اہم تدیلیاں کیں اور کفایت شعاری کے ذریعے مالی مشکلات پر قابو پانے کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کی اور مشکل مالیاتی فیصلے کئے جس کے نتیجہ میں ہم اس صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کر لیا ہے اور سٹاف لیول کے معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور توقع ہے کہ اسی ماہ کے آخر تک بورڈ کی منظوری بھی ہو جائے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے لیتے ہوئے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینا پڑی اور دیگر اشیائ پر ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے اور میرے خیال میں اب ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجہ میں طلب کم ہونے سے درآمدات میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں بھی نمایاں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے عوام کی مشکلات میں اضافہ کے بارے میں سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دنیا بھر میں توانائی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پاکستانی معیشت پر بھی مرتب ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بعض مصنوعات جیسا کہ خوردنی تیل وغیرہ درآمد کرتا ہے اور پاکستان ترقی پذیر ممالک میں شامل ہے