کراچی(این این آئی)پاکستان نپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، نیشنل ایکشن پلان کے تحت وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دھرتی کے محافظ بہادر بیٹوں کے قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔آصف علی زرداری نے فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...