انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان کی روس یوکرین امن مذاکرات کرانے کی پیشکش پر روس کا ردعمل سامنے آگیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ملاقات کی ابھی کوئی بنیاد نہیں ۔ روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یوکرینی وفد ریڈار سے جا چکا ہے،فی الحال امن مذاکراتی عمل جاری نہیں ہے، وفود کا ہوم ورک مکمل ہونے کی صورت میں ہی روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ روسی اور یوکرینی وفود کے درمیان امن مذاکرات کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہیں اور امن مذاکرات تعطلی کا ذمہ دار دونوں ممالک ایک دوسرے کو ٹھہراتے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات کرانے کی پیشکش کی تھی۔
مقبول خبریں
پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی و مذہبی روابط موجود ہیں، عطاتارڑ
دوحہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر...
اقوام متحدہ(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کواقوام متحدہ میں...
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے لیما میں اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی...
بیجنگ(این این آئی)پیرو کے دارلحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اعلیٰ معیار کی فلم اور ٹیلی ویژن نشریات کا آغاز...
آپ کریں تو رام لیلا ہم کریں تو کریکٹر ڈھیلا،بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سموگ کے حوالے سے بھارت سے رابطے کے بیان...
پی ٹی آئی نے غیر معمولی احتجاج کا پروگرام بنایا توروکنے کیلئے انتظامات بھی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے...