ممبئی (این این آئی)بھٹ سسٹرز یعنی عالیہ اور شاہین بھٹ بہت زیادہ خوش ہیں کیوں کہ آج ان کی نانی گرٹرڈ ہولزر کا 96 واں یومِ پیدائش ہے۔گو سالگرہ مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان کی والدہ کی تھی لیکن ان سے زیادہ خوش ان کی بیٹیاں عالیہ اور شاہین بھٹ خوش تھیں۔عالیہ اور شاہین نے نانی کی سالگرہ کا کیک کاٹ اور خوب موج مستی کی۔ دونوں کی والدہ سونی رازدان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ان تین جنریشن نے ایک ساتھ مل کر جشن منایا۔ جس کی تصاویر انسٹاگرام پر سونی رازدان نے شیئر کیں۔ جس میں انھوں نے اپنی والدہ کی جوانی کی تصویر بھی شیئر کی۔تصاویر دیکھ کر لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی نانی اسپتال میں داخل ہیں اور وہیں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ہے۔عالیہ کی نانی نے جب کیک پر 96 ویں سالگرہ مبارک لکھا دیکھا تو برجستہ کہا کہ اوہ، پھر تو ابھی میں زیادہ بوڑھی نہیں ہوئی ہیں۔سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں نے سونی رازدان کو ان کی والدہ اور عالیہ کو ان کی نانی کی 96 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی 96 سالہ نانی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...