فلوریڈا(این این آئی)امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ کیڈانس فریڈرکسن خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کیڈانس فلوریڈا کی ایک شاہراہ پر گاڑی چلا رہی تھیں جب ان کی گاڑی ایک ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کیڈانس موقع پر ہی دم توڑ گئیں، پولیس حکام اس حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ اس کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے۔فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق کیاینس کا کار حادثہ اسٹیٹ ہائی وے 4 پر پیش آیا، جہاں ان کی گاڑی ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی، 56 سالہ ٹریکٹر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ کیڈینس کی موت ہو گئی۔کیڈانس کی والدہ نے بتایا کہ یہ حادثہ ان کے گھر سے محض تین منٹ کی دوری پر پیش آیا، کیڈانس کی ناگہانی موت نے ان کے خاندان، دوستوں اور پورے علاقے کو سوگوار کردیا۔کیڈانس فریڈرکسن نے کم عمری میں ہی مس اوکالوسا کانٹی ٹین یو ایس اے کا مقابلہ حسن جیتا تھا اور انہیں حال ہی میں کالج کے لئے 40 ہزار ڈالر سکالر شپ ملی تھی۔
مقبول خبریں
ہم نے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے رعائتیں پیش کی ہیں ، حماس
غزہ (این این آئی)فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم فلسطینی سیاسی منظر نامے میں اپنا سفر جاری رکھنے کی...
سعودی ولی عہد کی دعوت، جی سی سی، مصر اور اردن کے رہنما آج...
ریاض (این این آئی )ایک سرکاری سعودی ذریعے نے بتایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر خلیج تعاون کونسل...
روسی صدر کا ولی عہد کو فون، مذاکرات کی میزبانی کرنے پر شکریہ
ماسکو(این این آئی ) روسی صدر ولادیمیر پوتین نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات...
ٹرمپ کا منصوبہ غزہ کے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا نہیں، امریکی ایلچی
واشنگٹن (این این آئی )مشرق وسطی کے لیے امریکی ایلچی سٹیفن وِٹکوف نے جمعرات کو کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے منصوبے...
عمران خان نواز شریف کی طرح کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے’ بیرسٹر...
پشاور(این این آئی)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانء پی ٹی آئی عمران خان نواز شریف کی...