لاس اینجلس (این این آئی)اس سال کی بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ملا”نو ادر لینڈ”کو۔ یہ فلم فلسطینی اور اسرائیلی فلم سازوں نے مل کر بنائی ہے۔”نو ادر لینڈ”میں مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی گھروں کے انہدام کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔ گزشتہ سال ریلیز ہونے کے بعد سے یہ فلم درجنوں ایوارڈ جیت چکی ہے، جن میں برلن فلم فیسٹیول اور نیویارک فلم کریٹکس سرکل ایوارڈز شامل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر فلسطینی ایکٹیوسٹ باسل ادرا نے اپنی ایوارڈ تقریر میں دنیا سے فلسطینی نسل کشی بند کروانے کا مطالبہ کیا۔باسل ادرا نے کہا کہ دو مہینے پہلے، میں باپ بنا اور میری امید ہے کہ میری بیٹی کو وہ زندگی نہ جینی پڑے جو میں جی رہا ہوں، ہمیشہ خوف میں، ہمیشہ آبادکاروں کے تشدد، گھروں کے انہدام اور جنگلات کے نام پر ہونے والی جبری بے دخلیوں سے ڈرتے ہوئے. یہ سب جو میری کمیونٹی، ماسافر یاٹا اسرائیلی قبضے میں ہر روز جھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم نو ادر لینڈ اس تلخ حقیقت کی عکاسی کرتی ہے جو ہم دہائیوں سے سہہ رہے ہیں اور جس کی اب بھی مزاحمت کر رہے ہیں۔ ہمارا دنیا سے مطالبہ ہے وہ اس ناانصافی کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کو بند کروائے۔فلم”نو ادر لینڈ”کے شریک ڈائریکٹر اسرائیلی صحافی یوفال ابراہم نے ایوارڈ تقریر میں اسرائیلی جارحیت کا ساتھ دینے پر امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید کی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...