کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر سرِفہرست اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کے ایک پھر ماں بننے سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک کلوتھنگ برانڈ کی لان کے لیے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا ہے۔فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے اداکارہ نے انٹرویو بھی دیا ہے۔انٹرویو میں ماہرہ خان کو اپنے گرد دوپٹہ لپیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرہ خان کی اس ویڈیو کا سامنے آناہی تھا کہ ایک پھر اداکارہ کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔ماہرہ خان کی نئی لک سے متعلق متعدد صارفین پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعوی کر رہے ہیں، ان کی پسندیدہ اور چلبلی اداکارہ ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشہ سال اکتوبر میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔اس سے قبل 2007 میں ماہرہ خان نے علی عسکری سے شادی کی تھی، 2009 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذلان ہے۔بعد ازاں شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...