اداکارہ ثنا جاوید کا شعیب ملک سے محبت کا اظہار

0
28

لاہور(این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔ثنا جاوید پاکستان کی صفِ اول کی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 9.1 ملین سے زائد فالوورز موجود ہیں۔گزشتہ سال جنوری میں ثنا جاوید نے اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا۔ دونوں کی پہلی ملاقات ایک گیم شو کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا اور پھر یہ خوبصورت رشتہ شادی میں تبدیل ہو گیا۔ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے ایک دل کو چھو لینے والا محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔انہوں نے اپنی اور شعیب ملک کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آج اور ہر دن آپ کو سیلیبریٹ کر رہی ہوں، آپ جادو کی طرح ہیں، شعیب ملک!یہ محبت بھرا پیغام دیکھ کر مداح خوش ہو گئے اور اس جوڑے کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرنے لگے۔ثنا جاوید اور شعیب ملک کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی تصاویر پر ہزاروں مداح محبت بھرے تبصرے کر تے ہیں۔