ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب ہونے کے باوجود ذاتی زندگی میں دو ناکام شادیوں کا سامنا کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنی پہلی محبت رینا دتہ سے کم عمری میں شادی کی جو 16 سال بعد اختتام پذیر ہوئی۔ بعد ازاں عامر نے کرن را سے 2005 میں شادی کی لیکن یہ رشتہ بھی 2021 میں ختم ہو گیا۔عامر خان نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کے ساتھ محبت کی داستان بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے رینا کو اپنی محبت ثابت کرنے کے لیے خون سے خط لکھا تھا۔ اگرچہ ان کی شادی 2002 میں ختم ہوئی لیکن عامر کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی رینا اور کرن دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان کے گھر والوں کا احترام کرتے ہیں۔اپنے 30 سالہ کیریئر میں عامر خان نے ”لگان”،”قیامت سے قیامت تک”، ”سرفروش”،”انداز اپنا اپنا”اور”تارے زمین پر” جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ انہیں پدم شری اور پدم بھوشن سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ عامر خان کو آخری بار 2022میں فلم ”لال سنگھ چڈھا”میں دیکھا گیا تھا۔ فلم کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد انہوں نے کچھ عرصے کے لیے اداکاری سے وقفہ لیا ہے اور اپنے پروڈکشن بینر کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...