کراچی (این این آئی)پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار دانش تیمور نے اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ معیاری وقت اور دوسری شادی پر اپنے مقف سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔دانش تیمور جو اپنے دلکش کرداروں اور شاندار ڈراموں جیسے دیوانگی، عشق ہے، راہِ جنون، اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے، جان نثار اور کیسی تیری خود غرضی کی وجہ سے معروف ہیں، انہوں نے حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق دلچسپ بیانات دیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب بھی میرے پاس فارغ وقت ہوتا ہے، میں عائزہ کے ساتھ باہر گھومنے چلا جاتا ہوں، ہم دونوں اپنی مصروف روٹین کی وجہ سے دیر رات گھر پہنچتے ہیں، لیکن پھر بھی ایک یا 2 گھنٹے ساتھ گزارنے کا انتظام کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اچھی موسیقی سنتے ہیں اور ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، مجھے چاہیے کہ ہمارا وقت صرف ہمارا ہو، جہاں ہم پرسکون ماحول میں ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میرا ماننا ہے کہ ہمیں اپنے ساتھی کے ساتھ وفاداری کے ساتھ معیاری وقت گزارنا چاہیے۔ایک اور پروگرام میں ان سے دوسری شادی سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔دانش تیمور نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک شادی سے مطمئن ہوں اور دوسری شادی کی کوشش بھی نہیں کر رہا۔دانش تیمور اور عائزہ خان پاکستانی شوبز کے سب سے محبوب جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں، دونوں نے نا صرف اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی ہے بلکہ ان کے 2 پیارے بچے بھی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے موقع پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے...
مکہ مکرمہ(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور ملکی سلامتی...
پاکستان ریلوے کا عید پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(این این آئی)پاکستان ریلوے کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا...
رمضان میں 85 ویں یومِ پاکستان پریڈ(کل)ہوگی’ انتظامات شروع
اسلام آباد(این این آئی)رمضان المبارک میں 85 ویں یوم پاکستان پریڈ کے انتظامات کا آغاز ہوگیا، پریڈ 23 مارچ کو ایوان صدر میں منعقد...