بیجنگ(این این آئی)جنوری میں ریلیز ہونے والی ایشیائی ملک کی فلم نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم نی زہا 2 کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے، یہ ایک کارٹون اینیمیٹڈ فلم ہے جو 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔ابھی نی زہا 2 آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے، اس وقت بھی نی زہا 2 دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔یاد رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...