لندن(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کروا دیا۔حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں ایک آرٹسٹ کو لندن کی گلی میں بالی ووڈ کا مشہور گانا لندن ٹھومکدا گاتے ہوئے جبکہ اداکارہ اور کچھ دیگر افراد کو اس گانے پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب کوئی موسیقار آپ کو پہچان لے اور آپ سے اپنے ساتھ پرفارمنس میں شامل ہونے کی درخواست کرے۔حنا خواجہ بیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال اٹھایا کہ اداکارہ رمضان میں اس طرح کیوں ڈانس کر رہی ہے جبکہ کچھ نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش ہیں اور اپنی زندگی میں تھوڑا لطف اندوز ہو رہی ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔حنا خواجہ بیات نے اس ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ ایک آرٹسٹ کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے تو اسے کتنی خوشی ہوتی ہے، بس صرف اسی لیے میں نے ایسا کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشیاں بانٹنے سے خوشیاں بڑھتی ہیں اور جو لوگ یہ بات نہیں سمجھتے ہمیشہ پریشان رہتے ہیں، اس لیے اپنی سوچ کو مثبت رکھیں اور ہمیشہ خوش رہیں ایک صارف نے لکھا کہ حنا خواجہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ خوشیاں اور سکون صرف اور صرف اللہ کی یاد سے ہی نصیب ہوتا ہے ڈانس کرنے سے نہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...