ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے آئیفا ایوارڈز 2025 کے فیشن اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔شاہ رخ خان نے جے پور میں منعقد ہونے والے گرینڈ آئیفا ایوارڈز 2025 میں شرکت کی۔ جہاں وہ ہمیشہ کی طرح سب کی توجہ سمیٹنے میں ایک مرتبہ پھر کامیاب ہوگئے۔ کنگ خان ایوارڈ شو کے لیے پہنچے جس کیلئے انہوں نے مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا سیاہ رنگ کا بیگی ٹرازر اس کے ساتھ کالا بلیزر پہن رکھا تھا پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے شاہ رخ کی گلے میں موجود ہیروں کے ہار نمایاں تھا جو ان کے اس فیشن اسٹائلنگ کو چار چاند لگا رہا تھا۔اس ہیروں کے بیش قیمت ہار کی اصل قیمت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں تاہم اصل قیمت نہیں بتائی گئی البتہ یہ ایک جیولری برانڈ کی تشہیر کا حصہ تھا۔سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں مداحوں کو بادشاہ کا یہ شاہانہ انداز بیحد پسند آیا ایک صارف نے شاہ رخ کے اسٹائل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا جے پور میں چاند نکل آیا ہے۔
مقبول خبریں
روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ
ماسکو (این این آئی)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جوابی فضائی حملہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی پر آمادگی...
اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
نیویارک، تہران (این این آئی)اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ترجمان...
کوئی ملک آئین کے مطابق نہ چلے تو یہ سنگین جرم ہے، شبلی فراز
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ...
پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا، گورنر سندھ
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔گورنر...
جعفر ایکسپریس حملہ؛ کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل
کوئٹہ(این این آئی)جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ریلوے حکام کے...