لاہور(این این آئی)سال 2020ء میں 18 سال کی چھوٹی سی عمر میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔2020ء میں کم عمر پاکستانی جوڑے نمرہ اور اسد نے میڈیا کی توجہ اْس وقت حاصل کی کہ جب اْنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کم عمر جوڑے کی شادی کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرنا بھی شروع کردیا جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے یہ جوڑا اسٹار بن گیا۔صارفین کی توجہ اور محبت حاصل کرنے کے بعد نمرہ اور اسد نے یوٹیوب پر وی لاگ بنانا شروع کیے جہاں اْنہیں خوب پذیرائی ملی۔چند ماہ قبل اسد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ اْن کی اہلیہ نمرہ حاملہ ہیں اور وہ دونوں اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری سْنانے کے لیے بیحد خوش بھی تھے۔تاہم، حالیہ وی لاگ میں جوڑے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ننھے شہزادے کے والدین بن گئے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ 9 اگست 2022 کو ہمارے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔اسد کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نے نہایت کم عرصے پر مشتمل دوستی کے بعد اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی، اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔ان دونوں کی شادی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لڑکے کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئی تھیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...