کراچی (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینہ خان نے واضح کیا ہے کہ وہ ‘لبرل، فیمنسٹ، روش خیال، اعتدال پسند اور سماج کے فرسودہ اور رجعت پسند خیالات پر کھل کر بات کرنے والی خاتون ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں چند صارفین کے کمنٹس کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جوابات بھی دیے۔اداکارہ نے جن اسکرین شاٹس کو شیئر کیا، وہ مختلف افراد کی جانب سے ان کی مختلف پوسٹس پر کیے گئے تھے، جنہیں اداکارہ نے شیئر کرتے ہوئے ان پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔اداکارہ نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں ایک خاتون نے ان کے لباس کو بولڈ، بیہودہ اور جسم کی نمائش کرنے والا قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستانی ہونے کا طعنہ بھی دیا تھا۔مذکورہ کمنٹس میں خاتون نے اداکارہ کے لیے لکھا تھا کہ اگر وہ جسم کی نمائش کرنے والا لباس پہنتی ہیں تو اپنے ساتھ ہونے والی غلط چیزوں کو بھی برداشت کرنے کے لیے تیار رہیں۔مذکورہ کمنٹس پر اداکارہ نے لکھا کہ مذکورہ کمنٹس سے لوگوں کے بدروح ہونے کا بخوبی علم ہو رہا ہے
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...