نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی ،فاتحہ خوانی

0
24

لاہور( این این آئی) نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لاہور میں خدوم الاولیا سیدنا حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ انہوںنے ملک و قوم کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔ محکمہ اوقاف حکام کی جانب سے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تعمیراتی کاموں کی رفتار کو تیز اور ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔داتا دربار میں حرم نبوی کی طرز پر ”ہاائیڈرولک کینونیز”کی تنصیب بابت تفصیلات بھی پیش کی گئی۔داتادربار کی تزئین و آرائش کا 272ملین پر محیط پہلا پراجیکٹ تین حصوں پر مشتمل ہے۔