وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

0
39

اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا، شہباز شریف کی سعودی قیادت سے تجارتی و معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی وزیرِ اعظم کی ملاقات ہوگی جس میں مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پر مشاورت ہوگی۔علاوہ ازیں ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔