لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس دہشتگردی کے واقعہ کے بعد وزیر اعظم اور سپہ سالار نے واضح فیصلہ کر لیا ہے جو دہشتگرد بھاگ کر افغانستا ن یا کہیں بھی جائیں گے ان کا پیچھا کیا جائے گا ،پہلے ماں بیٹے کا رومانس چل رہاتھا لیکن جب بیٹا ماں کے گلے کو آ جائے تو پھروہ بیٹا نہیں کہلاتا ،واضح فیصلہ ہو گیا ہے کہ اب دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا ،یہاں سے بھی دہشتگردوں کی سہولت کاری ہوتی ہے ، جعفر ایکسپریس پردہشتگردی کے اندوہناک واقعہ پرپوری قوم افسردہ ہے ،دوسری طرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے والوں نے کیا نہیں کیا ، انہوں نے وہی زبان بولی جو بھارت کا میڈیا بول رہا تھا،دو سو تابوت کی بات کی گئی ، یہ کہا گیا کہ دہشتگرد مسافروں کو ساتھ لے گئے ہیں،وہی طنز پاکستان سے بھاگے ہوئے بھگوڑے جنہیں پاکستانی کہنا بھی مناسب نہیں وہ کر رہے تھے ،پاکستان پر بھونکنے کے لئے پاکستان سے بھاگے ہوئے بھگوڑوں کو مالی مراعات ملتی ہیں، سی پیک کا نام و نشان نہیں ہے ، اس منصوبے پر متحدہ عرب امارات آن بورڈ ہے ، پسنجر ٹرینوں کی طرح کارگو آپریشن سے ریو نیو بڑھانے کا کہا ہے ، ریلوے کی پرائم لینڈ کی 13سائٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس دہشتگردی کے واقعہ میں ریلوے کے دو ملازمین شہید ہوئے ہیں جن میں سے ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک مکینل سے تھا ، دونوں شہداء کی فیملیوں کو ریلوے پیکج کے تحت فی کس 52لاکھ دیں گے اور اگر دونوں شہداء کے بچے ہوئے تو انہیں سروس میں رکھیں گے ۔آئی جی ریلوے رائے طاہر نے طویل بریفنگ دی ہے جس میں مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے ، آئی جی ریلوے کاسی ٹی ڈی ،نیکٹا کے حوالے سے تجربہ ہے انہوں نے بلوچستان پولیس میں بھی فرائض سر انجام دئیے ہیں ، ریلوے پولیس کو درپیش جو مسائل سامنے آئے ہیں ان کو حل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کے سکیل کو پنجاب پولیس کی طرز پر اپ گریڈ کر کے فرق کو ختم کر دیا گیا ہے ، اب ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کا بھی سکیل 7 ، ہیڈ کانسٹیبل کا 9اوراے ایس آئی کا سکیل 11ہوگا ۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی پنپ رہی ہے ، سب کو معلوم ہے یہ کس کی بدولت پنپ رہی ہے اورکون کون حصہ دار ہیں ۔57اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ایٹمی طاقت ہے جو پوری دنیا کوکھٹک رہا ہے ، ہم یہاں میزائل بنا تے ہیں تو اسرائیل پراپیگنڈا شروع کر دیتا ہے کہ یہ میزائل میرے خلا ف بنائے جارہے ہیں،ہمارے ہمسائے میں بھی کھیل کھیلا جارہا ہے ،افغانستان کی 2600کلو میٹر کی ڈیورنڈ لائن کے ساتھ بھارت نے 22قونصل خانے کس مقصد کے لئے کھولے ہیں، افغانستان کو استعمال کر کے پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جاتا ہے ، اگر بھارت اتنا ہی شیر ہے پردھان ہے براہ راست آئے لیکن وہ ہمارے ساتھ نہیں لڑ نہیں سکتا ۔حنیف عباسی نے کہا کہ دہشتگردی کے سہولت کار ہم خود ہیں ، وہ بلوچ ،پختون کی صورت میں ہیں ،کراچی میں مقامی سندھی ہیں ،لاہور میں دہشتگردی کے لئے پنجابی سہولت کار ہیں ، ہم نے کلبھوش کی صورت میں بھارت کے دہشتگردوں کو پکڑا بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس بچے ،عورتیں تھیں ، لوگ چھٹیاں منانے کے لئے گھروں کو جارہے تھے
مقبول خبریں
کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔دانش یونی ورسٹی...
مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور امتیازی سلوک کے خلاف متحد...
اسلام آباد (این این آئی) قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر تعصب، نفرت اور...
وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج...
ناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے موجودقوانین کا سختی سے نفاذ یقینی بنایا جائے
اسلام آباد (این این آئی)یوم تحفظ ناموس رسالت ۖ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ...
پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی متبادل انرجی کی نئی پالیسی کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں پلز پارٹی...