نئی دہلی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ”چک دے انڈیا ”ان کے فلمی کیرئیر کی سب سے مشکل فلم تھی۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرگ میں بلاک باسٹر مووی ”چک دے انڈیا” کے 15سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مشکل مگر کامیاب پروجیکٹ تھا۔ بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کے کلائمیکس پر اعتراض تھا اسی لئے وہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ دبنگ اسٹار سلمان خان اسی بنیاد پر فلم مسترد کرچکے تھے۔بالی وڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز سے قبل انہیں گمان بھی نہیں تھا کہ ایسا ہو پائے گا لیکن ٹیم نے ثابت کیا، فلم نے بہت اچھا بزنس کیا، اسکرپٹ اور پرفارمنس سمیت ہر حوالے سے داد سمیٹی۔ شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے اس بات کا انکشاف سلطان کی ریلیز کے موقع پر کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کے کچھ اچھی فلمیں شاہ رخ خان کو بھی کرنی چاہیں۔تاہم اس سے قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان یہ تسلیم کرتے ہیں کے ”چک دے انڈیا” بہترین فلم ہیجو شاہ رخ خان کی لاجواب اداکاری کی وجہ سے باکس آفس پر سپر ہٹ رہی ۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ یش چوپڑا سمیت بہترین فلمسازوں اور نئے چہروں کے ساتھ بننے والی کہانی کی ابتدائی فلم بینی کے دوران ہم سر پکڑ کر بیٹھ گئے،ہمارا خیال تھا کہ اپنے کیرئیر کا سب سے برْا پروجیکٹ کر بیٹھے، بہترین فلموں میں شمار کی جانے والی فلم ہے جس کی کامیابی کا خود کو بھی یقین نہیں تھا۔2007 میں ریلیز ہو نے والی فلم ”چک دے انڈیا” میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان نے انڈین وومن ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا،فلم میں بطور ہاکی ٹیم پلئیر شامل اداکاراؤں سمیت دیگر کرداروں میں دکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنا کردار خوب نبھایا۔بیس کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم اب تک دنیا بھر سے 108کروڑ روپے کماچکی ہے۔
مقبول خبریں
سائفر کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ...
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی...
سائفرکیس،خصوصی عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد (این این آئی)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پیش...
پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات...
اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج اور نگران حکومت کی ملکی معیشت میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات سامنے آنے...
ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو پولیو کے...
اسلام آباد (این این آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑنے کہاہے کہ ملک کے بچوں کے محفوظ اور صحتمند مستقبل کیلئے ہر کسی کو...
پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان عالمی بینک سے قرض لینا والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان نے...