کراچی /ممبئی (این این آئی)ہانیہ عامر بمقابلہ کرینہ کپور خان، ایک ہی لباس میں کس کے لک نے قیامت ڈھائی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔فیشن کی دنیا میں جب دو بڑی اسٹائل آئیکونز ایک جیسے لباس یا لک میں نظر آئیں تو موازنہ ہونا لازمی ہو جاتا ہے، حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کرینہ کپور خان کے ایک جیسے مرر دوپٹہ لک نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official کا ڈیزائن کردہ تھا، ہانیہ نے اسے نہایت نفاست اور جدت سے اسٹائل کیا اور اپنے فینز سے خوب داد وصول کی، ان کا میک اپ، ہیئر اسٹائل، اور مجموعی انداز سادگی میں خوبصورتی کی مثال بن گیا۔اس سے پہلے کرینہ کپور خان کو بھی یہی مرر ورک دوپٹہ پہنے دیکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے ایک انارکلی لباس اور روایتی جیولری کے ساتھ پہنا تھا۔ان کا انداز کافی شاہانہ، کلاسیکل اور مکمل بالی ووڈ اسٹائل میں تھا، جیولری، پرفیکٹ ہیئر اسٹائل اور اعتماد کے ساتھ کرینہ نے اس دوپٹے کو ایک بالکل مختلف لک میں پیش کیا۔جیسے ہی ہانیہ کی تصاویر سامنے آئیں، سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کی سادگی میں خوبصورتی ہے، وہ ہر چیز کو اپنا بنا لیتی ہیں۔کسی نے کہا کہ کرینہ کا شاہی انداز اور جیولری اس دوپٹے کے ساتھ زیادہ انصاف کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...