لاہور (این این آئی)مقبول اداکارہ لائبہ خان شکوہ کیا ہے کہ شوبز سمیت میڈیا اور سوشل میڈیا کے لابی سسٹم نے انہیں نظر انداز کیا، مرکزی کردار ادا کرنے کے باوجود ان کی پذیرائی نہیں کی گئی۔لائبہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران ایک موقع پر لائبہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب وہ شادی کی بات ہی نہیں کریں گی، کیوں کہ ان کی جانب سے شادی پر بات کیے جانے کی وجہ سے ہی ان کی شادی نہیں ہو رہی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت میں سب سے اہم چیز عزت ہوتی ہے، محبت کسی سے بھی ہوسکتی ہے لیکن اگر محبت کرنے والا عزت نہ کرتا ہو تو ایسی محبت کا کوئی فائدہ نہیں۔ان کے مطابق وہ بچپن میں بہت شرمیلی تھیں، ان کی والدہ نے انہیں ہمت اور حوصلہ دیا، جس وجہ سے آج وہ شوبز میں اہم مقام پر ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے شوبز اور میڈیا انڈسٹری میں لابی ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ انہیں نظر انداز کیا گیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شروع میں جب وہ معاون کردار ادا کرتی تھیں، تب انہیں لابی سسٹم سے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا لیکن پھر انہیں لابی سسٹم کا فرق پڑنے لگا۔لائبہ خان کے مطابق معان کردار ادا کرتے وقت انہیں لابی سسٹم نظر انداز کرتا تھا، اخبارات، میگزین و ٹی وی چینلز سمیت سوشل میڈیا پر ان کی بات نہیں ہوتی تھی لیکن اس وقت انہیں فرق نہیں پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ لیکن جب انہوں نے مرکزی کردار ادا کرنا شروع کیے اور بہت مقبول ڈراموں میں کام بھی کیا، اس باوجود انہیں نظر انداز کیا جانے لگا، تب انہیں لابی سسٹم کے رویے پر دکھ ہوا۔لائبہ خان کے مطابق بڑے اور مقبول ڈراموں میں اہم کردار ادا کرنے کے باوجود کوئی ان کی بات تک نہیں کرتا تھا، میگزین ان کے بارے میں نہیں لکھتے تھے، سوشل میڈیا پر انہیں انداز کردیا جاتا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...