اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم، بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔توقع ہے کہ فریقین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کریں گے۔وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔واضح رہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشنکو گزشتہ برس نومبر میں 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے جبکہ بیلا روس کے وزرا اور کاروباری شخصیات پر مشتمل 68 رکنی وفد بھی پاکستان آیا تھا۔اس موقع پر پاکستانـبیلاروس بزنس فورم کے دوران دونوں ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لیے بزنس ٹو بزنس 8 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
مقبول خبریں
بھارتی حکومت کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی تشویشناک ذہنیت کے عکاس ہیں،پاکستان
اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات، بشمول بہار میں دیے گئے بیانات، ایک انتہائی...
عوام خدمت کرنیوالوں کو پہچان چکے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی حنا...
پی ٹی آئی کے لوگ تحریک میں قانون ہاتھ میں لیں گے اور دھر...
اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے تحریک...
صدر سے پی پی ایم پی ایز کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی...