وزیراعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد،اظہارتہنیت بھی کیا

0
26

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارکباد یتے ہوئے سکھ برادری سے اظہار تہنیت کیا ہے۔جاری کئے گئے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کسانوں کیلئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔شہبازشریف نے کہاکہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ دن ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آئیے! ایک روشن، جامع اور مضبوط کل کی تعمیر کیلئے مل کر ساتھ آگے بڑھیں۔