وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا صباح صادق کے موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر گہری تشویش کا اظہار

0
28

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق صباح صادق کے موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد از جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔منگل کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے صباح صادق کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ اس افسوسناک حادثے میں محفوظ رہیں۔  وفاقی وزیر نے صباح صادق کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔